• news

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے درخواست خارج کر دی

لاہور(نوائے وقت نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کے لئے درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت کے 2رکنی بنچ نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ درخواست گزار نے موقف پیش کیا تھا کہ نواز شریف نے مریم صفدر کا نام تبدیل کر کے یوتھ لون سکیم کی سر براہ مقرر کیا۔ نواز شریف کا یہ اقدام  آئین کی مرچا خلاف ورزی ہے، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن