• news

چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کو دل کی تکلیف، پشاور کے ہسپتال سے آج ڈسچارج کیا جائیگا

پشاور (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کو دل کی تکلیف کے باعث پشاور ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا، ان کی انجیو گرافی اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے ڈاکٹر کرامت نے ان کی انجیو گرافی کی اور کے پی کے  کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر حفیظ نے ان کا معائنہ کیا اور انکی حالت تسلی بخش قرار دی۔ میڈیکل رپورٹ میں چیف جسٹس کی انجیوگرافی اور ٹیسٹ کلیئر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی حالت تسلی بخش ہے، ان کے دل کی ایک شریان معمولی بند ہے جسے ادویات کے ذریعے کھول دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو آج منگل کی صبح ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن