• news

سپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ نے حتمی بحث کیلئے وکلا کو طلب کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قائم مقائم گورنر پنجاب رانا اقبال کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 101اور 104کے تحت مستقل گورنر کی عدم موجودگی میں سپیکر کو قائم مقائم گورنر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کو قائم مقائم گورنر تعینات کیا جانا آئین کے منافی ہے۔ لٰہذا رانا اقبال کی اسمبلی کی رکنیت معطل کر کے انہیں سروس آف پاکستان کے تحت گورنر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ سرکاری وکیل نے وزارت قانون پنجاب کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قائم مقائم گورنر پنجاب کی تعیناتی آئین پاکستان کے تحت ہی عمل میں لائی گئی ہے۔ درخواست گزار آئین کے آرٹیکل 101اور104کی غلط تشریح کر رہے ہیں لٰہذا درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن