• news

سڈنی: پاکستان بھارت میچ کے بعد کلب میں کرسیاں چل گئیں، 4 افراد زخمی

سڈنی (بی بی سی اردو) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ کے بعد ایڈیلیڈ شہر کے ہوٹل خالی ہوگئے اور دوسرے شہروں سے آنے والے شائقین کی واپسی ہونے لگی۔ گذشتہ چند روز سے ایڈیلیڈ میں میلے کا سماں تھا۔ ایڈیلیڈ میں تو حالات قابو میں رہے لیکن سڈنی میں پاکستان بھارت میچ دیکھنے والے آپس میں لڑ پڑے اور انہوں نے کرسیاں اور ٹیبلز پلٹ ڈالیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔ یہ واقعہ میری لینڈز کلب میں پیش آیا جہاں میچ دکھانے کے لیے بڑی سکرین لگائی گئی تھی۔ پولیس جھگڑے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے جو ہنگامہ آرائی کا سبب بنے۔

ای پیپر-دی نیشن