• news

لائن آف کنٹرول کی چکوٹھی اڑی کراسنگ کے ذریعے تجارت اور سفر بحال ہو گیا

مظفر آباد( صباح نیوز) کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کی چکوٹھی -اڑی کراسنگ کے ذریعے تجارت اور سفر بحال ہو گیا ہے ۔آزاد جموں اور کشمیر میں حکام نے امن و امان کو بگڑنے سے بچانے کیلئے منشیات سمگلنگ کے الزامات پر مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست ڈرائیور عنایت شاہ کے اہل خانہ اور دوستوں کو احتجاج نہ کرنے پر قائل کیا ہے۔ ایل او سی کے ذریعے آمد و رفت کیلئے پیر کا دن مختص کیا گیا تھاجبکہ منگل سے جمعہ تک دو کراسنگ پوائنٹ( مظفر آباد اور پونچھ) سے تجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔یاد رہے کہ چھ فروری کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے مبینہ طور پر پاکستانی کشمیر سے آنے والے کینو سے لدے ایک ٹرک سے ممنوعہ اشیا برآمد کی تھیں، جس کے بعد چکوٹھی-اڑی پوائنٹ پر تجارت روک دی گئی تھی۔زیر حراست ڈرائیور کے حامیوں کے احتجاج پر پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال کے نتیجے میں گزشتہ پیر کو اس پوائٹ کے ذریعے سفر بھی بند کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن