• news

گنے کی قیمت کے تعین سے متعلق مقدمہ کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتہ تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے گنے کی زائد قیمت مقرر کئے جانے کے خلاف کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو وکیل رشید اے رضوی کی جانب سے التوا کی درخواست پر عدالت نے فریقین کے وکلا عبدالحفیظ پیرزادہ اور رضا ربانی سے التوا سے متعلق رائے لی تو پیرزادہ نے کوئی اعتراض نہ کےا جبکہ گنے کی فصل اگانے والے آباد کاروں کے وکیل رضا ربانی نے اعتراض کےا کہ مارچ کے پہلے ہفتے تک تو گنے کا سیزن ختم ہوجائیگا، فصل بک جائیگی۔
گنا/ قیمت

ای پیپر-دی نیشن