• news

آسٹریا تربیلا فائیو منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر دیگا، سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) آسٹریا کی سفیر بریگتا بلاح نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ آسٹریا تربیلا فائیو منصوبے کیلئے 40کروڑ ڈالر دے گا۔ تربیلا فائیو منصوبے پر 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے 1400 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ منصوبے کیلئے چین کے بنک سے مالی مدد لی جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کو پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دریں اثنا وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ بعض افراد حصص کی قیمتوں کے مصنوعی اتار چڑھاﺅ میں ملوث ہیں۔
آسٹریا

ای پیپر-دی نیشن