• news

عبدالرﺅف کھوسہ کیخلاف دائر انتخابی عذرداری واپس لینے پر مقدمہ نمٹا دےا گےا

اسلام آباد( صباح نےوز)سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی پی 18سے کامیاب امیدوار حاجی عبدالرﺅف کھوسہ کیخلاف دائر انتخابی عذرداری واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے سوموار کو مسلم لیگ ق کے امیدوار میر غالب خان ڈومکی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی پی 18سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی عبدالرﺅف کھوسہ جیت گئے تھے ان کیخلاف میر غالب خان ڈومکی نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا لیکن الیکشن ٹریبونل نے ان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلہ کیخلاف غالب ڈومکی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنی اپیل واپس لے رہے ہیں جس بنیاد رپ عدالت نے ان کی اپیل نمٹادی۔
نمٹا دیا

ای پیپر-دی نیشن