آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، بیرسٹر سلطان محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، جماعت اسلامی نے انجینئر نعمان کو امیدوار نامزد کردیا
میرپور + راولپنڈی (صباح نےوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بےرسٹر سلطان محمود چودھری نے حلقہ ایل اے 3 میرپور سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے میرپور کے ضمنی انتخابات میں انجینئر نعمان اکرم جرال کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان پیر کو میرپور میں جماعت اسلامی کے ورکر کنونشن میں کیا گیا۔
بیرسٹر سلطان/ کاغذات