اطالوی کوسٹ گارڈز کا ریسکیو آپریشن ،دو ہزار سے زیادہ تارکین وطن کو بچا لیا گیا
روم (بی بی سی) اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ اطالوی کوسٹ گارڈز نے لیبیا کے ساحل کے قریب ایک بڑے آپریشن کے دوران دو ہزار سے زیادہ تارکین وطن کو بچایا ہے۔ اطالوی اہلکاروں کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران لیبیا کے جانب سے آنے والی ایک سپیڈ بوٹ پر سوار کلاشنکوف سے مسلح افراد نے امدادی ٹیموں کو بھی دھمکایا۔ واضح رہے گذشتہ ہفتے بحیرئہ روم میں کم از کم 300 تارکین وطن کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ افراد 12 چھوٹی کشتیوں میں سفر کر رہے تھے اور لیبیا کا ساحل چھوڑنے کے بعد خراب موسم کے باعث مشکل میں پھنس گئے تھے۔