وزیراعظم اور آرمی چیف آج کوئٹہ جائیں گے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کوئٹہ جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کوئٹہ کینٹ میں کاؤنٹر ٹیررزم فورس کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم بلوچستان کابینہ کے ارکان کے علاوہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔