خاکے شائع کرنیوالے میگزین کے مالک کو قتل کرنے پر انعام کا اعلان، فرانسیسی حکام نے غلام بلور کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں
پیرس (آئی این پی) فرانس میں استغاثہ نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ایبدو کے مالک کو قتل کرنے والے کو2 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کرنے پرعوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کے خلاف اپنی تفتیش کا آغاز کردیا۔ غلام احمد بلور نے فرانسیسی میگزین پر حملے کے بعد کہا تھا کہ وہ اِس طنز نگار جریدے کے مالک کو ہلاک کرنے والے کو وہ دو لاکھ ڈالر کے مساوی رقم بطور انعام دیں گے۔ غلام احمد بلور نے حملہ آوروں کے خاندانوں کی امداد کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔