• news

پیپلز پارٹی نے متحدہ سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے حمایت مانگ لی

کراچی( صباح نیوز) پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی قیادت سے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات کے بعد چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشست پر اس کے متوقع امیدوار کی حمایت کی جائے ۔ایم کیو ایم کی قیادت میں سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی کے چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشستوں پر ان کے متوقع امیدواروں کی حمایت کرنے کی پالیسی طے کرنے پر مشاورت جاری ہے ،ایم کیو ایم کے حلقوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی وعدے کے مطابق 60اور 40کے تناسب سے سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کو حصہ دے گی تو پھر سینٹ میں چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشستوں پران کے امیدواروں کی حمایت کی جاسکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں شمولیت کا فارمولاطے کرنے کے حوالے سے ایم کیو ایم کی قیادت نے مشاورت مکمل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو پیغام بھیجا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کو کم ازکم بلدیات یا پلاننگ ڈویلپمنٹ کے محکمے دے تاکہ ایم کیو ایم کے وزرا سندھ حکومت میں شامل ہوکر بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن