رحیم یار خان میں کالے یرقان سے اموات کا سلسلہ جاری، ایک شخص جاں بحق 9 خواتین سمیت 21 مریض ہسپتال منتقل
رحیم یارخان (صباح نیوز) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 9 خواتین سمیت21 متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔