زرداری کے عزیز ڈاکٹر فیض اللہ کی ترقی سے متعلق مقدمہ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا، 2 ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابق صدر زرداری کے عزیز ڈاکٹر فیض اللہ پیچوہو کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے معاملہ ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے کیس پر دو ہفتوں میں فیصلہ دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ عدالت نے دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔