• news

فیصل آباد میں چار سالہ بچی، گوجرہ میں نویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد + گوجرہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اوباش نوجوان کی چار سالہ بچی سے زیادتی، خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔ تھانہ سدھار کے علاقے چک 67ج۔ب کے رہائشی اللہ دتہ نے بتایا کہ ہمسایہ بشیر احمد کے جواں سالہ بیٹے سمیر نے میری چار سالہ بیٹی اسما کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری گوجرہ میں بھی بگڑے امیر زادوں نے نویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مہدی محلہ کے نثار کا چک 352 ج ب کے شہباز خورشید سے تعلق تھا۔ شہباز نثار سے اسکی 13 سالہ بیٹی رابعہ کا موبائل مانگ کر لے گیا جس نے واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے بازار آکر لے لینے کا کہا تو نثار کی بیٹی رابعہ اپنی بہن کے ہمراہ موبائل لینے بازار گئی تو شہباز بہانے سے انکو موٹر سائیکل پر بٹھا کر زبردستی سمندری روڈ پر سردار کالونی میں ایک ڈیرے پر لے گیا جہاں پہلے سے اسکے ساتھی غلام وسیم، فہد اور محمد علی موجود تھے جو رابعہ کو زبردستی ایک کمرے میں لے اور جبکہ اسکی بہن وجیہہ بھاگ گئی۔ بعدازاں ملزمان نے رابعہ کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں اسکی حالت غیر ہوگئی۔ اسے فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن