ملک میں تمام مذاہب کا احترام یقینی بنایا جائیگا: بھارتی وزیر اعظم
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔ گرجا گھر میں تقریب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ملک میں مکمل مذہبی آزادی کو یقینی بنائے گی۔ کسی زبردستی کے بغیر اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔حکومت کسی گروہ کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ دوسرے کے مذہب میں دخل اندازی کرے۔