• news

رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کام عروج پر ہیں: ایس ایم تنویر

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) ایس ایم تنویر نے کہا کہ رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کام عروج پر ہے اور صنعتی پلاٹوں کی سیل شروع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام شیڈول کے مطابق ہو رہا ہے اور صنعتکاروں کو فوری طور پر صنعتی یونٹ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔ انہوں نے کہا پیڈمک صنعتکاروں کو ہر طرح کی سہولت پہنچا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن