اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) رضا محمد خان سے گذشتہ روز یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی‘ چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو کمشن کی سرگرمیوں‘ انتخابی عمل اور اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کمشن اپنی آئینی ذمہ داریوں پر فوکس کر رہا ہے۔ سینٹ انتخابات پنجاب‘ سندھ او رکے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد‘ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کر کے 78 لاکھ نئے ووٹرز کی رجسٹریشن اور ریٹرننگ آفیسرز اور پولنگ عملہ کی تربیت جیسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انتخابی فہرستوں میں 10 ملین خواتین کا اندراج کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کے یا تو شناختی کارڈ نہیں بنے یا ان کا ووٹ درج نہیں ہوا۔