• news

پیپلز پارٹی نے ذوالفقار مرزا کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے اور ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جس کا فیصلہ مشاورت سے جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو ٹی وی پروگرامز میں کھلی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد منگل کو پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پیپلزپارٹی کی جانب سے ذوالفقار مرزا سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن