واجبات کی عدم ادائیگی، جدہ ائرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو پروازیں معطل کرنے کی وارننگ دیدی
جدہ (نوائے وقت رپورٹ) واجبات کی عدم ادائیگی پر جدہ ائرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو پروازیں معطل کرنے کی وارننگ دیدی۔ پی آئی اے کے جدہ میں قائم دفتر نے ہیڈ آفس سے فوری ادائیگی کے انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی آئی اے کو ائر نیوی گیشن چارجز کی مد میں ایک کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال ادا کرنے ہیں جبکہ جدہ ائرپورٹ اتھارٹی نے جزوی ادائیگی قبول کرنے سے بھی انکار کردیا۔