ترجمان بھارتی وزارت خارجہ سید اکبر الدین کو پاکستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کوپاکستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے کے لئے وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کو اسلام آباد میں سفیر کے عہدے پر ترقی دی جارہی ہے۔