کراچی: پاک ترک بحری افواج کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں
اسلام آباد( صباح نیوز) پاکستان و ترکی کی کی بحری افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے ترک بحریہ کا ٹی سی جی جنگی جہاز کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاکستان و ترکی کی بحری افواج مشترکہ فوجی مشقیں منگل کے روز شروع ہو ئیں ۔ اس مقصد کے تحت ترک بحریہ کا ایک بحری جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کیلئے ِ کراچی پہنچ گیا۔پاکستان میں متعین ٹرکش نیول اتاشی اور پاک بحریہ کے سینیئر افسران نے ترک بحری جہاز کا کراچی کی بندر گاہ پر بڑے پر تپاک طریقے سے خیر مقدم کیا۔ یہ مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت کو مزید فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مفاہمت کو آگے بڑھانا ہے۔