معیاری ڈرامے میں موقع ملا تو ضرور کام کرونگی : ریشم
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری نہیں، غیرمعیاری فلموں میں کام چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔ پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی معیاری سٹیج ڈرامے میں کام کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر ٹی وی میں کام کر رہی ہوں۔