• news

کمپیئرنگ کا تجربہ کامیاب، سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کروں گا : فیصل قریشی

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ماڈل و اداکار فیصل قریشی نے کمپیئرنگ شروع کر دی ہے۔ وہ آج کل ایک نجی چینل کے مارننگ شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد کمپیئرنگ کا تجربہ بھی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیئرنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کر رہا ہوں۔ فلمیں تو بن ہی کم رہی ہیں اس لئے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ میری مقبول فلموں میں سزا، تیسرے گھر کے سامنے، نادیہ، بوبی، میرا انتقام، پناہ، ماروی، غدار، آئینہ شامل ہیں۔ میرے مقبول ٹی وی ڈراموں میں جانے کہاں یہ دل، جیت کا دم، مانے نہ یہ دل، دی گھوسٹ، میری جان، میری ان سنی کہانی، تیرے جانے کے بعد، من و سلوا، ہرجائی، قید تنہائی، میں عبدالقادر ہوں، مرزا اینڈ سنز، اندھیرا اجالا، ایمرجنسی وارڈ، احساس، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، دیدار، کتنی دور کتنے پاس، بشر مومن، اب گھر جانے دو، کون جانے کس ہونا ہے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن