ائین مورگن اپنی خراب فارم سے پریشان، بیٹنگ تکنیک میں کوئی تبدیلی نہیں کی : انگلش کپتان
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ائین مورگن نے کہا ہے کہ وہ اپنی حالیہ خراب فارم کے بارے میں کچھ واضح کرنے سے قاصر ہیں۔وہ گذشتہ پانچ اننگز کے دوران چار بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔28 سالہ انگلش بیٹسمین اس بات پر مصر ہیں کہ انہوں نے بیٹنگ تکنیک میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انھوں نے اپنی بیٹنگ کا تجزیہ کیا ہے اور انھیں اپنی بیٹنگ میں کسی قسم کے نقص کی خامی نظر نہیں آئی۔ ان کو امید ہے کہ وہ کل نیوزی لینڈ کے خلاف فارم میں آ جائیں گے۔ا