• news

ملک بھر میں بجلی سپلائی کرنے والی دیگر کمپنیوں کی مرحلہ وار نجکاری کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد (آن لائن) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے ناکام تجربے کے باوجود وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی سپلائی کرنے والی دیگر کمپنیوں کی مرحلہ وار نجکاری کا باضابطہ آغاز کردیا ہے ۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ نجکاری کمیشن کی جانب سے گیپگو کی نجکاری کیلئے نجی کمپنیوں سے نو مارچ تک ٹیکنیکل اور فنانشل پرپوزل مانگ لی ہیں ۔ گیپگو سے چھ اضلاع کو بجلی فراہم کی جارہی ہے جن میں گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، نارروال ، گجرات اور منڈی بہاﺅ الدین شامل ہیں اس وقت گیپگو سے 28لاکھ 69ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔نجکاری کے عمل سے قبل وزارت پانی و بجلی اور وفاقی حکومت کی جانب سے گیپگو کے ملازمین کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کو اعتماد میں لئے اور ملازمین کی رضا مندی کے بغیر کسی قسم کی نجکاری کا عمل شروع نہیں ہوگا لیکن وزارت پانی و بجلی نے نجکاری کمشن کے ساتھ مل کر انتہائی عجلت میں نجکاری کا اہم ترین عمل شروع کردیا ہے جس پر ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فراغت سمیت دیگر تحفظات موجود ہیں اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی ملازمین کو ا عتماد میں لیا گیا ہے۔
نجکاری

ای پیپر-دی نیشن