سٹیئرنگ کمیٹی نے لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آئی این پی)سٹیئرنگ کمیٹی نے ٹرانزٹ ٹریڈ کو مربوط بنانے اور ریگولیٹ کرنے کیلئے لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز کی منظوری دیدی، لینڈ پورٹ اتھارٹی کا قیام وزیراعظم کے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عمل میں لایا جائیگا،ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے شرکااجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں پاکستان خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بن جائیگا۔