فوج سے شدید جھڑپوں کے بعد میانمار کے سرحدی علاقے میں مارشل لا نافذ
میانمار (آن لائن) میانمار کے صدر تھین نے ملک کے مشرق میں واقع کوکانگ کے خطے میں تین ماہ کے لیے مارشل لاء نافذ کیا ہے۔ یہاں جھڑپوں میں 47 فوجی اور کوکانگ فورس کے 26 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔اخبار نے مزید کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری علاقے سے بھاگ نکلے ہیں، وہ یا تو میانمار کے دیگر علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں یا پھر سرحد پار کرکے چین میں داخل ہوگئے ہیں۔منگل کو نامعلوم حملہ آوروں نے میانمار ریڈ کراس سوسائٹی کی آٹھ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے پر حملہ کیا جس سے دو افراد کو گولیاں لگیں۔