بھارت نے بیلسٹک میزائل پر تھوی دوم کا تجربہ کر لیا
نئی دہلی ( صباح نیوز) بھارت نے بیلسٹک میزائل پرتھوی-دوم (Prithvi-II) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔حکام کا دعوی ہے کہ پرتھوی-دوم زمین سے زمین تک 350 کلومیٹر کی رینج میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔پرتھوی دوم کا تجربہ اوڑیسہ میں چاندی پور کت ٹیسٹنگ رینج میں کیا گیا۔یہ میزائل 500 کلو گرام سے 1000کلو گرام تک دھماکا خیز مواد لے کر جا سکتا ہے۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل میں 2 انجن ہیں جن سے یہ ہدف تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ 31 جنوری کو بھی اگنی پانچ میزائل کا تجربہ کیا تھا۔