کورٹ مارشل کیس‘ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر درخواست گزار وکیل کو جرمانہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کے دوران فیصلے کو موقع پر نہ سنائے جانے اور تینوں مسلح افواج نیوی، فضائیہ اور بری فوج کے کورٹ مارشل قوانین میںفرق کے خلاف کیس میں درخواست گزار ایڈووکیٹ،کرنل ریٹائرڈ اکرم کو متعلقہ ریکارڈ عدالت کو فراہم نہ کرنے اور مقدمہ کی تیاری نہ کر کے آنے پر5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردےا جبکہ کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار سے استفسار کےا وہ عدالت کو بتائے مذکورہ معاملے سے اس کا کون سا حق متاثر ہوتا ہے ؟ وہ متعلقہ فریق نہیں ؟ اس نے کس حیثیت میں درخواست دائر کی ہے ،کرنل ریٹائرڈ اکرم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتاےا یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، وہ کیس کی تےاری نہیں کرسکے اور مقدمہ کی دستاویزات ابھی ان کے پاس موجود نہیں۔
کورٹ مارشل کیس