پاک چین اکنامک کوریڈور کیلئے کاشغر گوادر روٹ تبدیل نہیں ہونے دینگے: فضل الرحمن
ڈےر ہ اسماعےل خان (نامہ نگار) جے ےو آئی کے مر کزی امےر و امور کشمےر کمےٹی کے چےئرمےن مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ترقی ےافتہ علاقوں کو مزےد ترقی ےافتہ بنانا اور پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کرنے سے خطرناک نتائج برآمد ہونگے جس کا ہمارا ملک متحمل نہےں ہو سکتا پاک چین اکنامک کوریڈور کے لئے کاشغر، گوادر روٹ کو تبدےل نہےں ہونے دےنگے جو مےانوالی، ڈی آئی خان، ژوب سے ہوتا ہوا گوادر تک جائےگا وفاقی حکومت اس بات پر راضی ہو گئی ہے کندل سے ژوب تک اس سڑک پر کام جلد شروع کر دےا جائےگا جس سے روٹ کی تبدےلی کی افواہےں خود بخود دم توڑ جائیں گے، وہ جے ےو آئی کے زےراہتمام آل پارٹےز اور سول سوسائٹی کی مشترکہ تقرےب سے خطاب کر رہے تھے۔ فضل الرحمن نے کہا دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے غربت کا خاتمہ ضروری ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی دہشت گردی کے خاتمہ سے وابستہ ہے فوج کو دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنے سے بدامنی کے مسائل حل نہےں ہونگے۔ آرمی پبلک سکول کے واقعے کے بعد فوجی عدالتوں کے قےام کےلئے آئےن مےں جو ترمےم کی گئی ہمےں اس کے مسودے سے آج بھی اختلاف ہے۔
فضل الرحمن