• news

گوجرانوالہ: فلاحی ادارے کے کلرک نے دفتر میں پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) فلاحی ادارہ حلال احمر کے کلرک نے دفتر کے اندر گلے مےں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ پولےس نے گاڈر سے جھولنے والی نعش ضروری کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ کھوکھرکی محلہ طارق آباد کا جواں سالہ محسن ضلع کچہری مےں واقع حلال احمر مےں بطور کلرک ڈےوٹی سر انجام دےتا تھا، ملازمےن دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دےکھا محسن کی پھندا لگی نعش گاڈر سے جھول رہی تھی۔ خوف و ہراس پھےل گےا اور واقعہ کی اطلاع پا کر سول لائن پو لےس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولےس نے نعش کو ضروری کارروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا تاحال محسن کے خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہےں ہو سکی۔
ایپکس کمیٹی خیبر پی کے کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پرویز خٹک، چیف سیکرٹری، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹا نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا آئی ڈی پیز کی بحالی کے اقدامات تیز کئے جائیں۔ ملک سے دہشتگردوں سے پاک رکھنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
جائزہ

ای پیپر-دی نیشن