26 ترقیاتی سکیموں کیلئے 39 ارب 65 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور
لاہو ر (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 36 ویں اجلاس میںمختلف سیکٹرز کی26 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 39 ارب 65کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار روپے کی منظوری دیدی جن میں بھیڑی موڑ سے گوجرانوالہ علی پور چٹھہ روڈ براستہ چندریکااور بھیڑی شاہ رحمان(لمبائی 22.56کلومیٹر) روڈ کی کشادگی 31 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے ، ڈیرہ رکھ چاہل کے مقام پر لاہور نالج پارک کے قیام کے لیے فزیبلٹی سٹڈی و ماسٹرپلاننگ (پی سی ٹو) 5 کروڑ60 لاکھ 72 ہزار روپے ، ملتان میٹروپراجیکٹ کاہنہ کاچھا روڈ تا ہلوکی ریلوے کراسنگ سڑک کی کشادگی اور بہتری 14 کروڑ 35 لاکھ 10 ہزار روپے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔