واجبات کی عدم ادائیگی پر راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن میں 22 گیس کنکشن منقطع
لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے 22 سرکاری سپیشل ڈومیسٹک صارفین کے کنکشن عدم ادائیگی کی بناءپر منقطع کر دیئے گئے صارفین کے ذمہ مجموعی طور پر 43 لاکھ 35 ہزار 290 روپے کے واجبات تھے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کی جانب سے طویل المدت گیس بل نادہندگان سے فوری ریکوری یا بصورت دیگر عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کے احکامات کی روشنی میں سوئی ناردرن ہیڈ آفس کی ریکوری ٹیم نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ریکوری مہم میں اسلام آباد ریجن کے 15 اور راولپنڈی ریجن کے 7 نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے گئے۔