• news

کمشنر عبداللہ خان سنبل کی زیرصدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں تمام مکتبہ ہائے فکر کے جید علماء کرام اور آئمہ عظام نے انتظامیہ کو متفقہ طور پر یقین دلایا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے تمام دینی و مذہبی حلقے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں اور سرزمین پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کے خلاف حکومت و انتظامیہ کے ساتھ متحد ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت خانوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف متحد ہو کر دشمن کو شکست فاش دیں۔ سی سی پی او  نے کہا کہ لاہور شہر کو 304 حصوں میں تقسیم کرکے ہر بیٹ کے لیے 15 رکنی عوامی تحفظ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے-

ای پیپر-دی نیشن