دہشت گرد حوصلے پست نہیں کر سکتے: اکمل باری
لاہور(اپنے نامہ نگارسے) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل باری نے لاہور پولیس لائن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ دہشتگرد پولیس کے جوانوں اور قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پنجاب حکومت اس واقعہ کو نظرانداز نہیں کرسکتی اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی،فول پروف سکیورٹی ہونے کی وجہ سے خودکش حملہ آور پولیس لائن میں داخل نہیں ہوسکا۔