دہشت گردی نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے: قاضی نیاز حسین نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ریاست کی چولیں ہلا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں میں شہادتوں کا ریاستی اداروں اور حکومتوں نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا۔جس کے باعث اب یہ ناسور قابو میں نہیں آرہا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ محض بیان بازی سے ملک نہیں بچتے اس کیلئے حقیقی کردار کی ضرورت ہے۔