پنجاب ایگریکلچر ورکرز یونین کا ایپکا پنجاب سے الحاق
لاہور (سپیشل رپورٹر) ایپکا لاہور ڈویژن کے عہدیداران پر جھوٹے پرچے درج کروانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا حق مانگنے والوں سے انتقام نہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار ایپکا پنجاب کے صدر حاجی محمد ارشاد نے پنجاب ایگریکلچر ورکرز یونین باغ جناح کے ایپکا پنجاب سے الحاق کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔