• news

افغانستان نے پاکستانی بندرگاہوں پر سامان ذخیرہ کرنے کی سہولت مانگ لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان افغانستان مشترکہ اقتصادی کمشن کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ افغانستان نے پاکستانی بندرگاہوں پر سامان ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر سامان ذخیرہ کرنے کی مناسب سہولت میسر ہے۔ افغان حکومت کو ماہانہ کرائے پر مزید جگہ فراہم کی جا سکتی ہے۔ ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 609 افغان طلبا کو سکالر شپ دیا گیا۔ ان میں 524 افغان طلبا سرکاری، 85 نجی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ کاسا 1000 منصوبے میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔ وزارت مواصلات نے بتایا کہ طورخم جلال آباد روڈ کیلئے اضافی فنڈز درکار ہیں۔

افغانستان/ سہولت

ای پیپر-دی نیشن