• news

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈی آئی جی کی معافی مسترد ‘لوشالی کا کورٹ مارشل بھی ہو سکتا ہے: میڈیا

 نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارتی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی کو اپنا بیان مہنگا پڑ گیا، معافی مانگنے کے باوجود بی لوشالی کو کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق بڑھکیں مارنے والے بی کے لوشالی کو اب بھارتی سمندری حدود میں مبینہ پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کے دعوے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ دباو¿ میں انھوں نے معافی تو مانگ لی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں معافی نہیں ملی۔ ان کیخلاف فل سکیل تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

بھارتی کوسٹ گارڈ

ای پیپر-دی نیشن