• news

لورالائی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے آٹھ مزدور دب کر جاں بحق

چمن (نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں گزشتہ روز کوئلے کی کان بیٹھنے سے 8مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات8کارکن کوئلے کی کان میں پھنس گئے تھے۔ دھماکے سے یہ کان بیٹھ گئی تھی جس کے باعث تمام کارکن دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق خیبر پی کے کے مختلف علاقوں سے تھا۔ اطلاع ملتے ہی علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 8مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنیوالوں کیلئے مغفرت ورثاءکیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن