پشاور ہائیکورٹ نے ہرجانہ کیس میں عمران کی نظرثانی درخواست خارج کردی
پشاور( صباح نےوز) پاکستان تحرےک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ہرجانہ کیس میں پشاور ہائی کورٹ میں دائر نظر ثانی کی درخواست خار ج کر دی گئی ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمران خان ہرجانہ کیس کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان پر قومی وطن پارٹی کے رکن اسمبلی بخت بیدار نے ایک ارب روپے ہر جانے کا دعوی کر رکھا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کی نظر ثانی کی درخواست خارج کی۔عمران خان اور بخت بیدار ہرجانہ کیس سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے۔واضح رہے کہ بیدار بخت قومی وطن پارٹی کی جانب سے خیبر پی کے کی کابینہ کے رکن تھے مگر عمران خان نے ان پر کرپشن کا الزام عائد کر کے قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کر دیا تھا جبکہ ان کے ارکان کو بھی کابینہ سے نکال دیا تھا۔
عمران / ہرجانہ کیس