ہیڈن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
برسبین (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز بریڈہیڈن نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا۔ 37 سالہ ہیڈن نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں پہلی بار ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور اس میں کینگروز نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ ان دنوں کیریئر کا تیسرا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔