اسحاق ڈار کا خط مل گیا، وزیر خزانہ نے ہمارا مؤقف تسلیم کر لیا: ترجمان عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کے ترجمان عمر چیمہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا خط عمران خان کو مل گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے خط میں ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو 40 لاکھ ڈالر دئیے۔ وزیر خزانہ اب قوم کو اپنے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں۔ اسحاق ڈار بتائیں کہ یہ رقم کن ذرائع سے کمائی گئی ہے۔