نیوزی لینڈ ویمنز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ویمنز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
ویلنگٹن(اے پی پی)نیوزی لینڈ ویمنز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ انگلینڈ ویمنز نے 5 وکٹوں پر 122 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ویمنز نے ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔