باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ2مئی کو لاس ویگاس میں ہوگا
لاس ویگاس (سپورٹس ڈیسک )باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں فلوئڈ مے ویدر اور مینی پیک یاؤ دو مئی کو لاس ویگاس میں مدِمقابل ہوں گے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے37 سالہ فلوئڈ اور فلپائن کے 36 سالہ مینی اپنے دور کے سب سے بہترین باکسر مانے جاتے ہیں۔فلوئڈگزشتہ 47 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے ہیں جبکہ مینی کو 64 مقابلوں میں سے 57 میں کامیابی اور پانچ میں شکست ہوئی ہے۔