پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام شہداء پشاور کی یاد میں سیمینار پرسوں ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل نے سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں 24 فروری کو سہ پہر 4 بجے پنجاب ہال باغ جناح اوپن ائر تھیٹر میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی کنول نغمان سیمینار کی مہمان خصوصی ہونگی۔ مقررین میں ڈاکٹر صغریٰ صدف، رومیلہ نذر، عامرہ بیدار اور سائز نور شامل ہیں۔ پروگرام کی آرگنائزر صوفیہ بیدار ہیں۔