• news

سلور جوبلی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب 27 فروری کو ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام سلور جوبلی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب 27 فروری کو پنجابی کمپلیکس میں منعقد ہو گی۔ یہ بات چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقریب 21 فروری کو ہو نا تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بناء پر تاریخ تبدیل کی گئی ہے اور اب یہ تقریب 27 فروری کو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن