یمن کے سابق صدر منصور ہادی نظربندی کے بعد دارالحکومت سے عدن شہر منتقل
صنعاء (بی بی سی) یمن کے سابق صدرمنصور ہادی دارالحکومت صنعا میں کئی ہفتوں تک نظر بند رہنے کے بعد عدن پہنچ گئے ہیں۔صنعا میں حوثی باغیوں نے انہیں گھر پر نظربند کر رکھا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ مستعفی ہوں۔سابق صدر کی صنعا سے روانگی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ایک دن پہلے ہی یمن میں فریقین ملک میں حکومت کرنے کے لئے ایک عبوری کونسل بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔